ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے، بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام ساتھ ہیں تو عمران خان سے ٹکرانے کو تیار ہوں،بلاول بھٹوزرداری
عوام ساتھ ہیں تو عمران خان سے ٹکرانے کو تیار ہوں،بلاول بھٹوزرداری

خیرپور:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان تین سال کی تباہی کا جشن منا رہے ہیں۔ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت ضلع خیرپور کے شہر کوٹ ڈیجی میں واقع وسان ہاؤس میں ورکرز کنونشن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین نے کہا کہ پانی کے معاملے پر سندھ کیساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، ارسا سندھ کے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نااہل اور ناجائز حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سلیکٹڈ، اور نالائق ہے۔ عمران خان 3 سال کی تباہی کا جشن منا رہے ہیں۔ انہیں شرم آنی چاہئے، عمران خان نے ہر صوبے پر ڈاکا ڈالا ہے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، نوکریوں کا وعدہ کرکے لوگوں سے روزگار چھین لیا گیا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے، سید مراد علی شاہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز بند کرکے لوگوں کو بیروزگار کر دیا گیا،سندھ کے نوجوانوں کے مستقبل کیساتھ کھیلا جا رہا ہے۔ گھر بنانے کے بجائے لوگوں سے چھتیں چھینی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سلیکٹڈ اور نالائق ہے۔

Related Posts