پاکستانی چیمپئن عاطف بٹ نے ٹیککن ورلڈ ٹور فائنلز کا ٹائٹل جیت لیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

پاکستانی چیمپئن عاطف بٹ نے ای گیمنگ کے شعبے میں ملک کا نام روش کرتے ہوئے ٹیککن ورلڈ ٹور فائنلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

عاطف بٹ نے ارسلان ایش کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک بار پھر ٹیککن ورلڈ ٹور فائنلز 2022 جیت کر اور چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر کے تاریخ رقم کردی۔

رواں ہفتے کے آخر میں دنیا بھر کے بہترین ای گیمنگ کھلاڑیوں کے درمیان ٹیککن ورلڈ ٹور کا مقابلہ ہوا، جس میں 24 سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

مقابلے کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی عاطف بٹ کا مقابلہ جیون ڈینگ سے ہوا جس کے فاتح کی انعامی قم 50،000 امریکی ڈالر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی پہلی اے سی سی اے کوالیفائڈ ٹرانس جینڈر نے تاریخ رقم کردی

عاطف بٹ پورے ٹورنامنٹ کے دوران ناقابلِ شکست رہے اور اسی طرح اچھی کارگردگی دکھاتے ہوئے انہوں نے ٹائٹل جیت لیا، تاہم جس چیز نے سب کو حیرت میں ڈالا وہ یہ تھا ارسلان ایش فائنلز بریکٹ میں آگے نہیں بڑھ سکے تھے کیونکہ وہ گروپ مرحلے میں کھیلے گئے پانچ میں سے تین میچ ہار گئے تھے۔

Related Posts