اقوامِ متحدہ نے افغانستان کے بینکاری نظام کی تباہی کا خدشہ ظاہر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ نے افغانستان کے بینکاری نظام کی تباہی کا خدشہ ظاہر کردیا
اقوامِ متحدہ نے افغانستان کے بینکاری نظام کی تباہی کا خدشہ ظاہر کردیا

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بینکوں کے متعلق ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات اور مجوزہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو افغانستان کا بینکاری نظام چند مہینوں کے اندر اندر تباہ ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ نے افغان عوام کی طرف سے قرضوں کی عدم ادائیگی، رقم جمع کرنے میں مسائل اور نقد لیکویڈیٹی کے باعث مالیاتی نظام کی چند ماہ میں ہونے والی تباہی سے خبردار کرتے ہوئے 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

چین نے افغانستان کیلئے 1000ٹن سے زائد امدادی سامان بھجوا دیا

مسجد الحرام کے چھ نئے میناروں کی تیاری کا کام آخری مراحل میں داخل

مذکورہ رپورٹ میں اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے آگہی دی کہ بینکاری نظام کا بحران افغان معیشت پر بے حد منفی سماجی اثرات مرتب کرے گا جبکہ ملک پر مسلط مغرب کی حمایت یافتہ حکومت 15 اگست کے روز ہٹا دی گئی۔

طالبان حکومت کے قیام کے بعد عالمی برادری افغانستان کی امداد سے پیچھے ہٹ گئی جس کے بعد افغان عوام بد ترین معاشی بحران کا شکار ہوگئے۔ ملک کا بینکاری نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے۔حکام کو بینک سے رقم نکالنے کی حد مقرر کرنی پڑی۔

لوگ بینکوں میں رکھا ہوا پیسہ تیزی سے نکال رہے ہیں جس کی وجہ افغانستان چھوڑ کر بیرونِ ممالک ہجرت اور دیگر معاشی مسائل بتائے جاتے ہیں۔ یو این ڈی پی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مالیاتی و بینک ادائیگی نظام کو بے ترتیبی کا سامنا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے نے تجویز پیش کی کہ طالبان حکومت جلد سے جلد بینکوں کے مسائل حل کرے تاکہ ملک کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوسکے تاہم یو این ڈی پی کے سربراہ نے بینکاری نظام کی بحالی کیلئے مشکل راستہ تجویز کیا۔

یو این ڈی پی کے سربراہ عبداللہ الدارداری کا عالمی خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بینکاری نظام کیلئے تعاون کرنے کے دوران طالبان کی حمایت نہ کرنا یقینی بنانے سے متعلق راستہ تلاش کرنا ہوگا۔

بینکاری نظام محفوظ بنانے کیلئے یو این ڈی پی نے رقم جمع کروانے کی بیمہ اسکیم، مختصر و متوسط مدت کیلئے ضروریات کی لیکویڈیٹی کے اقدامات اور کریڈٹ کی ضمانت کے ساتھ ساتھ قرض کی ادائیگی میں تاخیر کے اختیارات دینے کی تجاویز پیش کی ہیں۔ 

Related Posts