خوراک کے عالمی دن پر غزہ میں بھوک افلاس، اقوامِ متحدہ کا اسرائیلی مظالم پر اظہارِ تشویش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سکیورٹی داؤ پر، وزارتِ خارجہ کا اظہارِ برہمی
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سکیورٹی داؤ پر، وزارتِ خارجہ کا اظہارِ برہمی

نیو یارک: اقوامِ متحدہ نے خوراک کے عالمی دن کے موقعے پر غزہ میں بھوک افلاس اور انسانی المیے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خوراک کے عالمی دن کے موقعے پر غزہ کے مظلوم خوراک سے محروم ہیں۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ سے فوری طور پر اپنا محاصرہ ختم کرے۔ غزہ میں زندگی کا خاتمہ ہوتا جارہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ پانی زندگی ہے اور غزہ سے پانی ختم ہورہا ہے۔ جلد ہی غزہ سے خوراک اور ادویات بھی ختم ہوجائیں گی۔غزہ کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دنیا سے انسانیت مٹ چکی ہے۔

محاصرہ ہر صورت ختم کیا جائے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کو ادویات اور خوراک کے بحران کا سامنا ہے۔ پاکستانی ڈاکٹرز نے بھی اقوامِ متحدہ کو لکھے گئے خط میں تشویش کا اظہار کیا۔

پاکستانی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو بھوک سے مر جانے کے خدشات لاحق ہیں۔ اقوامِ متحدہ فوری جنگ بندی کرائے اور اسرائیل کی جنگ سے متاثرہ خاندانوں کی حفاظت یقینی بنائے۔ 

Related Posts