پاکستان سے افغانیوں کی بے دخلی، اقوامِ متحدہ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گرد کورونا وائرس سے عوام کی مشکلات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ
دہشت گرد کورونا وائرس سے عوام کی مشکلات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ

نیو یارک: اقوامِ متحدہ نے پاکستان سے غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی بے دخلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے (یو این ایچ سی آر) اور مائیگرین ایجنسی (آئی او ایم ) نے پاکستان سے خطرے کا شکار افغانیوں کی حفاظت جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حفاظت کی درخواست کرنے والوں کو سنا جائے۔

ایرانی جیل میں قید خاتون ہیومن رائٹس کارکن نے نوبل انعام جیت لیا

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ حفاظتی درخواست کرنے والے افغانیوں کو اگر فوری بے دخل کیا گیا تو وہ خطرات کا شکار ہوسکتے ہیں جبکہ اس وقت افغانستان انسانی بحران کا شکار ہے، خصوصاً خواتین اور لڑکیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں۔

اپنے بیان میں یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، انہیں وطن واپسی پر عدم تحفظ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے 4دہائیوں سے زائد عرصے تک افغان قوم کی میزبانی کی اور پاکستان کے بھی حقوق ہیں۔

بیان میں اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکتان کو آزادانہ خارجہ پالیسی اور عوامی تحفظ و سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فرائض ادا کرنے کا حق حاصل ہے تاہم وہ افغان شہری جنہیں عالمی تحفظ درکار ہے، کو اندراج اور مزید قیام کی اجازت دی جائے جس کیلئے اقوامِ متحدہ تعاون کرے گا۔

Related Posts