اقوام متحدہ کا طالبان سے مظاہرین، صحافیوں پر تشدد نہ کرنے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ کی جنرل کا 76واں اجلاس کل سے شروع ہوگا
اقوام متحدہ کی جنرل کا 76واں اجلاس کل سے شروع ہوگا

جنیوا:اقوام متحدہ نے پرامن مظاہرین پر طالبان کے سخت ردعمل بشمول ان پر گالیاں چلنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تقریبا تمام افغان گھرانوں کو ضرورت کے مطابق خوراک دستیاب نہیں ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینہ شامداسانی نے کہا کہ ہم طالبان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرامن مظاہرین اور احتجاج کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے خلاف طاقت کا استعمال اور ان کی گرفتاری کو فوری طور پر بند کریں۔

ان کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مسلح جنگجو ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ اور کوڑوں کا استعمال کررہے ہیں جس کے باعث اگست کے وسط میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

روینہ شامداسانی نے کہا کہ ہمارے دفتر کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ایک شخص اور لڑکا کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب طالبان کے مسلح افراد نے گزشتہ ماہ قومی پرچم کشائی کی تقریبات کے دوران ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: امریکا کا افغانستان سے انخلا پروازیں عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اسلحہ کبھی استعمال نہیں کیا جانا چاہیے سوائے انتہائی خطرہ ہو۔روینہ شامداسانی نے ایک صحافی کے بارے میں بتایا کہ اس کے سر پر لات ماری گئی اور طالبان نے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کا سر قلم نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں صحافیوں کو بہت زیادہ ڈرایا جاتا ہے جو صرف اپنا کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Posts