جرمنی میں کامیڈی کنگ عمر شریف کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جرمنی میں کامیڈی کنگ عمر شریف کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی
جرمنی میں کامیڈی کنگ عمر شریف کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی

نرمبرگ: جرمنی میں کامیڈی کنگ اور ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے مشہورومعروف اداکار عمر شریف کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی تاہم آنجہانی فنکار کی تدفین پاکستان میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز معروف کامیڈین عمر شریف کی میت پاکستان لائی جائے گی۔ ان کی بیوہ زریں غزل بھی میت کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گی۔ کامیڈی کنگ عمر شریف 2 روز قبل جرمنی کے ہسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئے تھے۔ان کی عمر 66 سال تھی۔

قبل ازیں مشہورومعروف اداکار عمر شریف کا انتقال طویل علالت کے بعد ہوا۔ انہیں طبی امداد کیلئے امریکا منتقل کیا جانا تھا، تاہم طبیعت کی ناسازی کے باعث ائیر ایمبولینس کو جرمنی میں لینڈ کرایا گیا جبکہ عمر شریف کا جسدِ خاکی کراچی لانے کیلئے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے کامیڈین کنگ عمر شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فادر آف کامیڈی عمر شریف کے انتقال سے اردو میں مزاحیہ اداکاری کا شعبہ یتیم ہوگیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر آج سے 2 روز قبل یاسرحسین نے لیجنڈ کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے ساتھ ہونے والی پہلی اور آخری ملاقات کی یادگار ویڈیو شیئر کی۔

یاسر حسین نے اپنے شو کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شو عمر شریف صاحب کے ساتھ میری پہلی اور آخری ملاقات کی یاد ہے۔یاسر حسین نے لکھا کہ آج اردو کامیڈی دیکھنے والے یتیم ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمر شریف کے انتقال سے اُردو کامیڈی یتیم ہوگئی، یاسر حسین

Related Posts