یوکرینی فوجی کینڈی کے بغیر محاذپر جانے کو تیار کیوں نہیں ہوتے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرینی فوجی
(فوٹو: فرانس 24)

یوکرینی فوجی کینڈی کے بغیر روس کے خلاف محاذ پر جانے کو تیار نہیں ہوتے۔ برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اگر یوکرینی فوجی سے پوچھیں کہ اسے محاذ پر جانے سے قبل کیا چاہئے، تو جواب کینڈی ہوگا۔

برطانوی ادارے بی بی سی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کینڈی سے مراد ٹافی یا مٹھائی نہیں ہے۔ پلاسٹک کا ایک چھوٹا سا ڈبہ جو باآسانی ایک ہاتھ میں آجائے، کینڈی کہلاتا ہے جس میں اسکرین اور انٹینا لگایا گیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ یوکرینی فوجی محاذ پر جانے سے قبل ہر قیمت پر کینڈی خریدنے کی کوشش ہی کیوں کرتے ہیں؟ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کینڈی دراصل یوکرینی ڈرون ڈٹیکٹر کا نام ہے جن کو یوکرینی زبان میں سکوروک کہا جاتا ہے جبکہ روس کی جانب سے جنگ میں ڈرونز کا استعمال عام ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق روس جاسوسی ڈرونز کا استعمال کرتا ہے، ہوائی جہاز، فضائی دفاعی نظام اور بیلسٹک میزائلوں کی نشاندہی اور حملے کیلئے بھی ڈرونز سے کام لیتا ہے۔ یوکرینی مسلح افواج اپنے اوپر اڑتے ہوئے ڈرونز کی شناخت کیلئے ڈٹیکٹرز استعمال کرتی ہیں۔

جب یوکرینی فوجی ڈرون ڈٹیکٹر استعمال کرتے ہیں تو کسی بھی ڈرون کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج اپنی پوزیشن بدل سکتی ہے اور ڈرون کے نشانے پر آنے والے پیدل یا گاڑی پر سوار فوجیوں کو فرار ہونے یا جگہ تبدیل کرنے کا موقع مل جاتا ہے، اس طرح وہ اپنی زندگی بچا سکتے ہیں۔

Related Posts