روس سے جنگ کا خدشہ، یوکرین کی پاکستان سے مدد کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس سے جنگ کا خدشہ، یوکرین کی پاکستان سے مدد کی درخواست
روس سے جنگ کا خدشہ، یوکرین کی پاکستان سے مدد کی درخواست

اسلام آباد: روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے 2 علیحدگی پسند علاقوں کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد جنگ کا خدشہ بڑھ گیا، یوکرین نے پاکستان سے مدد کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کو امریکا اور اتحادیوں (نیٹو) سمیت 30 ممالک کی حمایت حاصل ہے تاہم پاکستان میں تعینات یوکرینی سفیر مارکیان چوچک کا کہنا ہے کہ روسی جارحیت کے خلاف کامیابی کیلئے پاکستان ہماری مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

روس یوکرین تنازعہ، دُنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔وزیر اعظم

امریکا کے کسی بھی وقت جنگ چھڑنے کے خدشے کو درست قرار دیتے ہوئے مارکیان چوچک نے کہا کہ یوکرین روسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ روس چاہتا ہے کہ حملہ کرکے یوکرین پر قبضہ کر لے۔

یوکرینی سفیر نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں روس نے ہماری سرحد پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد فوجی تعینات کردئیے۔ روس نے حملہ کیا تو دنیا بھر میں کشیدگی پھیل جائیگی۔ پاکستان جوہری طاقت ہونے کی حیثیت سے تنازعے کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ روس کسی بھی جارحیت سے باز رہتے ہوئے عالمی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کرے۔ مسائل طاقت کی بجائے بات چیت سے حل کیے جائیں۔ یوکرین 8 سال پہلے سے بیرونی فوجی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔ 

Related Posts