برطانوی وزیر خارجہ کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، دہشتگرد حملوں پر اظہارِ مذمت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔

جیمز کلیورلی نے مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی۔

وزیر اعظم نے یکجہتی کے اظہار پر سیکرٹری کلیورلی اور برطانیہ کا شکریہ ادا کیا اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 

 

مستونگ خود کش حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

علاوہ ازیں امریکا کی جانب سے بھی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے اپنے مذمتی بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتا ہے جن میں نمازیوں سمیت دیگر افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستانی بلا خوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں، ہم ان خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

Related Posts