کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ تیسرا بڑا ملک قرار، 42 ہزار 927 افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ تیسرا بڑا ملک قرار، 42 ہزار 927 افراد ہلاک
کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ تیسرا بڑا ملک قرار، 42 ہزار 927 افراد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی جس میں برطانیہ 42 ہزار 927 اموات کے ساتھ دنیا کا تیسرا بڑا ملک قرار دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی فہرست جاری کی جس میں امریکا 1 لاکھ 23 ہزار 473 اموات کے ساتھ پہلے، برازیل 52 ہزار 771 اموات کے ساتھ دوسرے جبکہ برطانیہ 42 ہزار 927 اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

فہرست کے مطابق اٹلی 34 ہزار 675 اموات کے ساتھ چوتھا، فرانس 29 ہزار 720 اموات کے ساتھ پانچواں، اسپین 28 ہزار 325 اموات کے ساتھ چھٹا، میکسیکو 23 ہزار 377 اموات کے ساتھ ساتواں، بھارت 14 ہزار 483 اموات کے ساتھ آٹھواں، ایران 9 ہزار 863 اموات کے ساتھ نواں جبکہ بیلجیئم 9 ہزار 713 اموات کے ساتھ دسواں بڑا ملک قرار دیا گیا ہے۔ 

https://twitter.com/theworldindex/status/1275634373870653447

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں93لاکھ 54 ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 79ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر93 لاکھ 54 ہزار 326افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 9 فیصد (4لاکھ79ہزار816) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے  4 لاکھ 79 ہزار افراد ہلاک

Related Posts