آج بروز جمعہ 27 جون 2025 کو اوپن مارکیٹ میں متحدہ عرب امارات کے درہم کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
فاریکس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کے مطابق درہم کی خریداری قیمت 77اعشاریہ 65 روپے اور فروخت کی قیمت 78اعشاریہ 05 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مالیاتی اور افرادی قوت پر مبنی تعلقات کے باعث کرنسی کا یہ تبادلہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔
کرنسی ایکسچینج عالمی معیشت میں ایک بنیادی کردار ادا کرتا ہے، جو بین الاقوامی تجارت، سفر، سرمایہ کاری اور ترسیلات زر کو ممکن بناتا ہے۔
پاکستانی روپے کی قدر میں تبدیلی نہ صرف درآمدات اور افراطِ زر کو متاثر کرتی ہے بلکہ برآمدات کی مسابقت میں بھی اضافہ یا کمی لاتی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم اوورسیز پاکستانی بڑی تعداد میں وطن ترسیلات بھیجتے ہیں، جن کے لیے کرنسی ریٹ براہ راست مالی فائدے یا نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔
مئی 2025 میں یو اے ای سے آنے والی ترسیلات کی مالیت 754اعشاریہ 2 ملین ڈالر رہی، جو سعودی عرب کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
مالی سال 2024-25 کے جولائی تا مئی کے گیارہ مہینوں میں بیرون ملک سے مجموعی ترسیلات زر میں 28اعشاریہ 8 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو بڑھ کر 35 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ مئی کے مہینے میں ترسیلات زر 3اعشاریہ 69 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔