اب دبئی جانا بھی آسان نہیں کیونکہ ۔۔ جانتے ہیں متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کی فیس کتنی کردی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UAE announces new visit visa fee for Pakistanis

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے وزٹ ویزا فیس میں اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

فیصلے کے مطابق 30 دن کے سیاحتی ویزے کے لیے 200 درہم اور 60 دن کے ویزے کے لیے 300 درہم فیس ہوگی ، اس کے علاوہ 5 فیصد اضافی ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔

جون 2024 سے شروع ہونے والی یہ تبدیلیاں متحدہ عرب امارات کے اندر نئی ویزا درخواستوں اور توسیع دونوں پر لاگو ہوتی ہیں۔ درخواست دہندگان کو 500 درہم کنٹری پروسیسنگ فیس اور 20 درہم انوویشن فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔

درخواست دینے کے لیے آپ کو اپنے پاسپورٹ کی ایک کاپی، ایک حالیہ تصویر، ایک قومی شناختی کارڈ کی کاپی، متحدہ عرب امارات کا درست میڈیکل انشورنس اور واپسی کے سفر کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ درخواستیں ویب سائٹ یا ان کی اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات حکومت کا کہنا ہے کہ ویزا کے عمل کو مزید شفاف بنانا چاہتے ہیں تاکہ خلیج میں سیاحتی مقام کی حیثیت کو برقرار رکھا جاسکے۔

Related Posts