انڈر 19 ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز اورآسٹریلیا مدمقابل

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

U19 World Cup: West Indies to face Australia in opener

گیانا: انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ ہوگیا،پروڈنس اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز اورآسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

میزبان ٹیم کو وارم اپ میچ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا، دونوں موقعوں پر ویسٹ انڈین بلے باز 200 رنزعبور کرنے میں ناکام رہے تاہم کوچ فلائیڈ ریفر اپنی ٹیم کی صلاحیت کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں کریز پر کچھ اور وقت گزارنے اور کچھ اور شراکتیں بنانے سے ٹیم بڑا اسکور کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز دورہ پاکستان کیلئے پرامید

فلائیڈ ریفر کاکہنا ہے کہ ہم نے جو وارم اپ گیمز کھیلے ہیں وہ دو کم اسکورنگ میچ تھے، اس لیے میں اس پر زیادہ زور نہیں دینا چاہوں گا۔ ان کا کہنا ہے کہمجھے اپنے لڑکوں پر بھروسہ ہے، ہمارے پاس کرکٹرز کا ایک باصلاحیت گروپ ہے، ہمارے پاس کچھ اچھے بلے باز موجود ہیں، ہم مستقل مزاجی کے ساتھ جواب دیں گے۔

ایونٹ میں کل بھارت اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہوں گے جبکہ یوگنڈا اور آئرلینڈ بھی ہفتے کو مدمقابل ہونگے۔

Related Posts