نئی دہلی:بھارت میں دو خاتون صحافی ریاست تریپورہ میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں جلائی گئی مساجد اور مسلمانوں کی املاک کی ویڈیوز سامنے لے آئیں۔
مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کا پردہ چاک کرنے پر انتہا پسند اور حکومت آگ بگولہ ہوگئے، دونوں صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں خواتین کے خلاف ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشدکی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاست میں مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی حکومت کی ذہنیت خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وزیر اعظم