کوہلو میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے دو افسر شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہلو میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے دو افسر شہید
کوہلو میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے دو افسر شہید

کوہلو: بلوچستان کے علاقے کوہلو میں جمعہ کو ہونے والے دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

لیویز کانسٹیبل جمال شاہ کے مطابق، کوہلو کے مرکز میں ایک گاڑی کا یونٹ معمول کے گشت پر تھا کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاں بحق اور تین زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہلو (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا گیا اور اس واقعے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اصغر مری نے بتایا کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔تمام طبی عملے، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جواد اور کیپٹن صغیر کوہلو میں خفیہ معلومات پر ہونے والے خفیہ آپریشن میں شریک تھے کہ اس دوران بارودی مواد پھٹ گیا جس کی زد میں آکر دونوں افسر شہید ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں اور امن دشمنوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:نوشہرہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، سنگین مقدمات میں مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز اپنے خون اور جان کی قیمت پر بھی دشمنوں کے ناپاک عزائم پورے نہیں ہونے دیں گی۔

Related Posts