مدینہ منورہ، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مدینہ منورہ، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
مدینہ منورہ، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مدینہ: مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

محکمہ شہری دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹریفک حادثہ مدینہ منورہ میں ہجرہ روڈ پر پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد روڈ سکیورٹی فورس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور فوری امدادی کارروائی کی، محکمہ شہری دفاع کے مطابق ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مکہ مکرمہ سے مدینہ جانے والے عمرہ زائرین کی بسوں کو حادثہ، متعدد افراد جاں بحق

واضح رہے 2 ہفتے قبل بھی مدینہ منورہ میں ہجرہ روڈ پر ہی بس الٹنے سے 8 عمرہ زائرین جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔جن میں زیادہ تر تعداد پاکستانیوں کی بتائی جارہی تھی۔

Related Posts