مردان میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Policeman, FC official martyred in rocket attack in Khyber district

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان کی تحصیل تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی پل کے اوپر سے گزری، جس سے پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار، ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق ایمبولینسز اور طبی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں جنہوں نے جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

زخمیوں کو مزید علاج اور شناخت کے لیے ٹی ایچ کیو تخت بھائی اور ایم ایم سی لے جایا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

دو روزقبل صوبہ کے پی کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ایک سابق سینیٹر اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے چار افراد گاڑی پر سڑک کنارے نصب بم کے حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

Related Posts