ٹوئٹر آمدن پر توجہ کم کرکے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر آمدن پر توجہ کم کرکے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم
ٹوئٹر آمدن پر توجہ کم کرکے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم

سان فرانسسکو: ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ہم آمدن پر توجہ کم کرکے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں جبکہ آنے والے سالوں کیلئے ترقیاتی اہداف مقرر کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کا مقصد ترقی اور آمدنی کو نمایاں طور پر بڑھانا ہے۔ ٹوئٹر کی آمدنی سال 2021 میں 5 اعشاریہ 08 ارب ڈالر جبکہ آخری سہ ماہی میں 1 اعشاریہ 57 ارب ڈالر تھی جو تجزیہ کاروں کی توقعات سے قدرے کم رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں 5 جی سروس کا آغاز جنوری 2023سے ہوجائیگا، امین الحق

جمعرات کو سامنے آنیوالے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس کے آخر میں ٹوئٹر کے صارفین 10 لاکھ تک رہے تاہم پھر بھی گزشتہ سہ ماہی سے تقریباً 60 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ ٹوئٹر نے 2023 کے آخر تک 315 ملین یومیہ صارفین اور کم از کم ساڑھے 7ارب ڈالر آمدنی کا ہدف رکھا ہے۔

 سی ای او ٹوئٹر پیراگ اگروال نے کہا کہ ہماری 2021 کی مستحکم کارکردگی ہمیں اپنے آئندہ اہداف کو پورا کرنے کی پوزیشن میں لائی۔ دوسری جانب 315 ملین ہدف کا حوالہ دیتے ہوئے مارکیٹ انٹیلی جنس تجزیہ کار جیسمین اینبرگ کا کہنا تھا کہ یہ مشکل ہے تاہم ناممکن نہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ 2 برس میں ہر سہ ماہی میں ٹوئٹر کو 315 ملین کے ہدف تک پہنچنے کیلئے اوسطاً 12ملین صارفین سے زیادہ کا اضافہ کرنا ہوگا جبکہ ٹوئٹر کی موجودہ قیادت سے صارفین کیلئے نت نئی مصنوعات اور جدت کی توقعات بھی وابستہ کی جارہی ہیں۔

Related Posts