ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے تین میں سے دو دفاتر بند کردیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے تین میں سے دو دفاتر بند کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے دہلی اور ممبئی میں اپنے دفاتر بند کرتے ہوئے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی۔ ٹوئٹر کے دفاتر کو بند کرنے کے فیصلے کو اخراجات میں کمی سے متعلق اقدام قرار دیا ہے۔

اس سے قبل ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے 90 فیصد ملازمین کو فارغ کردیا تھا جس کے بعد اب دہلی اور ممبئی دفاتر کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی انسانیت کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ ایلون مسک

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر بنگلورو میں واقع اپنے آفس سے آپریشنز کو جاری رکھے گا۔

ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے ایلون مسک اب تک دنیا بھر میں ٹوئٹر کے متعدد ملازمین کو فارغ کرچکے ہیں جب کہ کئی دفاتر بھی بند کیے جاچکے ہیں۔

Related Posts