پاکستان اور دیگر ممالک میں ٹوئٹر کی خدمات متاثر، اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور دیگر ممالک میں ٹوئٹر کی خدمات متاثر، اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہوگئے
پاکستان اور دیگر ممالک میں ٹوئٹر کی خدمات متاثر، اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہوگئے

اسلام آباد: پاکستان اور دیگر ممالک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی خدمات متاثر ہوئیں جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بے شمار ٹوئٹر اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے بے شمار اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوگئے جس کی وجہ تکنیکی مسائل قرار دئیے جارہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہونے کے علاوہ صارفین کو ٹوئٹر پر پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں بھی مشکلات رہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر آمدن پر توجہ کم کرکے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم

https://twitter.com/disclosetv/status/1492197074191933441

بعد ازاں ٹوئٹر انتظامیہ نے سوشل میڈیا صارفین کی تسلی کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ایک تکنیکی مسئلہ حل کیا ہے جس کے تحت صارفین کو ٹائم لائن لوڈنگ اور ٹوئٹر پیغامات پوسٹ کرنے میں مسائل کا سامنا رہا۔

رات گئے ارسال کیے گئے ٹوئٹر پیغام کے مطابق صارفین کے تمام مسائل پر بر وقت کارروائی ہوئی۔ اس موقعے پر ٹوئٹرانتظامیہ نے اپنے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پیغام رسانی میں مشکلات اور لاگ آؤٹ ہونے کے مسائل پر قابو پا لیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا کہ ہم آمدن پر توجہ کم کرکے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں جبکہ آنے والے سالوں کیلئے ترقیاتی اہداف مقرر کردئیے گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے صارفین کی تعداد بڑھانے پر کام شروع کردیا۔ 

 ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنے حالیہ پیغام میں کہا کہ ہمارا مقصد ترقی اور آمدنی کو نمایاں طور پر بڑھانا ہے۔ ٹوئٹر کی آمدنی سال 2021 میں 5 اعشاریہ 08 ارب ڈالر جبکہ آخری سہ ماہی میں 1 اعشاریہ 57 ارب ڈالر تھی جو تجزیہ کاروں کی توقعات سے قدرے کم رہی۔

 

Related Posts