سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی خریداری کا معاہدہ معطل کیے جانے کے بعد ٹوئٹر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بورڈ کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بورڈ ایلون مسک کے ساتھ طے شدہ قیمت اور شرائط پر لین دین کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا منصوبہ بنارہا ہے۔
The Twitter Board is committed to closing the transaction on the price and terms agreed upon with Mr. Musk and plans to pursue legal action to enforce the merger agreement. We are confident we will prevail in the Delaware Court of Chancery.
— Bret Taylor (@btaylor) July 8, 2022
واضح رہے کہ یہ بات ٹوئٹر انتظامیہ نے ایلون مسک کے معاہدہ ختم کیے جانے کے بعد کہی ہے۔
عمران خان کے حمایتی ہاتھا پائی کریں تو دفاع کا حق استعمال کریں، رانا ثناء اللہ کی ہدایت