لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکے بیٹے کی تقریب میں ان کےگائے گئے گانے کےبعد ان کےمہنگے لباس نے سوشل میڈیاصارفین کی توجہ حاصل کرلی، جس کےبعدسوشل میڈیاپر نئی بحث چھڑگئی۔
مریم نواز کی جانب سے ان کےبیٹےکی تقریب کونجی محفل قراردیاگیاتھا،اس کےباوجودسوشل میڈیاپر ان کے گانےاور ملبوسات سے متعلق ایک بحث چلتی رہی ہے،ایک صارف نےلکھاکہ “بھلایہ عمر ہےمریم کی ایسے سجنےسنورنےکی”تو کسی نے لکھا” پیسہ آنے سے پہناوے کا ڈھنگ نہیں آ جاتا”،جبکہ کچھ صارفین نے انکےلباس کی تعریف بھی کی ۔
ٹوئٹر کی ایک صارف نےلکھا”اکثرایسےموقعوں پردوساسیں دکھنےمیں آتی ہیں ایک وہ جو خودکودلہےکی جوان ماں سمجھتی ہیں ،دوسری وہ جو یہ چاہتی ہیں کہ وہ دلہن سےبھی زیادہ اچھی نظرآئیں”اور سب کی نظریں انہی پر ٹکی رہیں۔
اس تصویرکا دوسرا رخ یہ ہےکہ ایک صارف نےلکھا”اگر مریم نواز تصاویر میں جوان نظر آ رہی ہیں تو اس میں حرج ہی کیا ہے”،سیاسی اختلافات ایک طرف لیکن ہم خواتین کے لیے مردوں کی نسبت مختلف پیمانہ کیوں رکھتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں:کترینہ اور وکی کوشل گھر کی صفائی میں مصروف ہوگئے، ویڈیو وائرل