سیلاب میں لاپتا خاتون ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت کی گاڑی ملبے سے مل گئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو دنیا

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلاب میں لاپتہ ہونے والی نجی ٹی وی کی خاتون اینکر شبانہ کی گاڑی ملبے سے مل گئی۔

 ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق شاہراہ بابوسر پر ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، سرچ آپریشن کے دوران نجی ٹی وی کی اینکر کی گاڑی ملبے سے نکال لی گئی، گاڑی تباہ شدہ حالت میں ملی ہے۔

 ترجمان کے مطابق گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا، لاپتہ فیملی سمیت دیگر سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔

 ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق لاپتہ ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت کے ساتھ اس کے شوہر لیاقت اور 4 بچے بھی لاپتہ ہیں۔ سرچ آپریشن میں سراغ رساں کتوں اور ڈرون کی مدد بھی لی جارہی ہے، جبکہ پولیس، انتظامیہ، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ، پاک فوج اور جی بی اسکاؤٹس سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل خیبر  نیوز کے مطابق اسلام آباد سینٹر کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت گلگت بلتستان میں سیلاب کے دوران اپنے شوہر اور چار بچوں سمیت لاپتہ ہوئیں، متاثرہ فیملی یکم جولائی کو سیر کے لیے گلگت بلتستان گئی تھی اور اسکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسر ٹاپ پر پہنچ کر ان کے اور ان کے شوہر کے نمبر بند ہوگئے، اب تک ان کی کوئی خبر نہیں ملی اور نہ ہی ان کا موبائل فون ملا ہے۔

گزشتہ  روز خاتون کا پرس ملا  تھا جس  میں خاتون کا شناختی کارڈ بھی موجود تھا۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہےکہ عینی شاہدین کےمطابق 10 سے 15سیاح شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر دیامر عطا الرحمان کاکڑ کے مطابق  سیاحتی مقام فیری میڈوز میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد متعدد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا جب کہ کچھ سیاح اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرکے مطابق 13 کلومیٹر کے رقبے پر 10 فٹ اونچی تہہ موجود ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران انسانی جسم کے اعضاء ملے ہیں جن کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔

حالیہ سیلاب  سے علاقے میں  رابطہ پل، سڑکیں، واٹر چینل، فصلیں اور باغات شدید متاثر ہوئے ہیں اور  متاثرہ علاقوں کے عوام حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

Related Posts