قرآنِ پاک کی بے حرمتی کا ایک اور واقعہ، ترکیہ نے ڈنمارک کے سفیر کو طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انقرہ:ترکیہ نے قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے ایک اور واقعے پر ڈنمارک کے سفیر کو طلب کرکے مسلمانوں کی دلآزاری پر شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن اور نیدر لینڈز کے بعد ڈنمارک میں بھی انتہائی دائیں بازو کے ڈینش شدت پسند راسموس پلودان نے قرآنِ پاک کے نسخے کو مسجد کے سامنے نذرِ آتش کرنے کا ارتکاب کیا۔ 21 جنوری کو سویڈن میں بھی قرآنِ پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

قرآن کی بے حرمتی ، سویڈن ہم سے اچھائی کی امید نہ رکھے، ترکیہ

آج سے 7روز قبل پیش آنے والے بے حرمتی کے واقعے پر پاکستان اور ترکیہ سمیت دیگر مسلم ممالک نے نفرت انگیز اقدام کی سختی سے مذمت کی۔ گزشتہ روز راسمود پلودان نے ظہر کی نماز کے بعد اسلامک سوسائٹی کی مسجد کے سامنے قرآنِ پاک کا نسخہ جلا دیا۔

قرآنِ پاک کو نذرِ آتش کرتے وقت راسموس پلودان نے سر پر ہیلمٹ رکھا ہوا تھا۔ اس کے ساتھ مجمع میں شامل لوگ مسجد سے باہر نکلنے والوں کو جگہ سے دور ہٹ جانے کا کہتے نظر آئے۔ ڈینش پولیس متعلقہ سڑک بند کرنے کے بعد سکیورٹی انتظامات میں مصروف رہی۔

واقعے کے بعد ترک حکام نے ڈنمارک کے سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور ملعون شخص راسموس پلودان کے توہین آمیز اقدام کی سختی سے مذمت کی۔ گزشتہ ہفتے قرآنِ پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینے پر ترکیہ نے سویڈن اور فن لینڈ سے متعلق مذاکرات بھی ملتوی کردئیے تھے۔

 

Related Posts