ترکی کے ماسٹر شیف مہمت کو دوران پرواز ٹی شرٹ میں کھانا چھپانا مہنگا پڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی کے ماسٹر شیف مہمت کو دوران پرواز ٹی شرٹ میں کھانا چھپانا مہنگا پڑ گیا
ترکی کے ماسٹر شیف مہمت کو دوران پرواز ٹی شرٹ میں کھانا چھپانا مہنگا پڑ گیا

معروف ترکش ایئرلائنز نے ترکی کے ماسٹر شیف مہمت سور کو دوران پرواز ٹی شرٹ میں کھانا چھپانے پر بلیک لسٹ کردیا۔

یہ واقعہ استنبول سے غازیانتپ جانے والی پرواز کے دوران پیش آیا جب مہمت سور بزنس کلاس میں سفر کر رہے تھے۔

اس دوران انہوں نے اپنی ایک ویڈیو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا،ایک روایتی ترک ڈش جسے شیریڈن کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں چاول اور مختلف قسم کے مصالحہ جات استعمال کئے جاتے ہیں، اسے کھانا شروع کردیا، جبکہ اس دوران پرواز میں کھانا تقسیم کیا جارہا تھا۔

بدقسمتی سے، سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے کے ان کے فیصلے کے غیر ارادی نتائج سامنے آئے، اپنی ساکھ اور برانڈ امیج کے بارے میں فکر مند ترکش ایئر لائنز نے ماسٹر شیف پر چھ ماہ کی سخت بلیک لسٹ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایئر لائن کا ماننا ہے کہ ان کے اقدامات کا ایئر لائن کی ساکھ پر منفی اثر پڑا ہے، جس کی وجہ سے کمپنی نے ایکشن لیا ہے۔

مزید پڑھیں:چینی وزیرخارجہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

اگرچہ سوشل میڈیا تجربات اور لمحات کو بانٹنے کا ایک پلیٹ فارم ہو سکتا ہے، لیکن یہ عام افراد، خاص طور پر عوامی شخصیات کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے تجربات کو شیئر کرنے سے پہلے اس کے نتائج پر غور کریں،کیونکہ اس کے نتائج کاروباراور تنظیموں کی ساکھ پر پڑ سکتے ہیں۔

Related Posts