ترک شہری نے اپنا گھر بیچ کر غزہ کیلئے کتنے خیمے خریدے؟ ابو دحداح کا لقب کیوں دیا گیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گھر بیچ کر غزہ کیلئے
(فوٹو: آر ٹی ای اردو)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے تباہ حال غزہ کے فلسطینیوں کیلئے اپنا گھر بیچنے والا شخص سامنے آگیا۔ ترک شہری نے اپنا گھر بیچ کر غزہ کیلئے 150خیمے خریدے جسے ابودحداح کا لقب دیا گیا ہے۔

گزشتہ برس 7اکتوبر سے جاری حملوں میں اسرائیل نے 37 ہزار500 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا جن میں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ملبے تلے دبے ہوئے فلسطینیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

صیہونی حکومت کے زمینی اور فضائی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے 86 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جبکہ جنگ کو شروع ہوئے 8 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، اور اب جنگ کو غزہ سے لبنان منتقل کرنے کی بات ہورہی ہے۔

عالمی میڈیا (آر ٹی ای اردو) کا کہنا ہے کہ ایک ترک شہری نے اپنا گھر بیچ کر غزہ کے لیے 150 خیمے خریدے۔ اب وہ کرائے کے مکان میں رہتا ہے۔ غزہ کے لوگ اسے ابودحداح کہتے ہیں کیونکہ اس نے اپنا نام بتانے سے انکار کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ابودحداح رسول اللہ ﷺ کے ایک ایسے صحابی تھے  جنہوں نے آنحضرت ﷺکو کھجور کے 600 باغات پیش کیے۔ تاریخِ اسلام میں ایسے ہی ایثار کیلئے حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ سمیت دیگر صحابہ کے بھی نام لیے جاتے ہیں۔

Related Posts