کراچی: شہر قائد میں ڈاکس پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے فیس بک کے ذریعے رابطہ کرکے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیا اور اسے انٹرویو کے لیے لالازار میں واقع نجی ہوٹل میں آنے کے لئے کہا۔
ملزم نے متاثرہ لڑکی کو ہوٹل میں بلا کر اس سے زیادتی کی کوشش کی تاہم لڑکی کے شور کرنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔
مزید پڑھیں:کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔