فیصلہ اسرائیل کرے گا، نہیں جانتا اب غزہ کے ساتھ کیا ہوگا؟ ٹرمپ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
صدر ٹرمپ
فوٹو فرسٹ پوسٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ غزہ میں اب کیا ہوگا، غزہ میں آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کو ضروری قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات میں  سخت مؤقف اپنایا جس سے صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کے بعد اب اسرائیل کو غزہ میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کرنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ امریکا نے غزہ کے لیے 60 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے اور مستقبل میں مزید امداد بھجوائے گا۔

ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار  پھرکہاکہ وہ کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تجارت سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرمپ نےکہاکہ وہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے قریب ہیں۔

Related Posts