امریکا میں کورونا کے حملے جاری، وائرس پر قابو پالیں گے۔صدر ٹرمپ کا اصرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں کورونا کے شدید حملے جاری، وائرس پر قابو پالیں گے۔صدر ٹرمپ کا اصرار
امریکا میں کورونا کے شدید حملے جاری، وائرس پر قابو پالیں گے۔صدر ٹرمپ کا اصرار

واشنگٹن: امریکا میں کورونا وائرس کے شدید حملے جاری ہیں جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیانیے پر قائم رہنے کا اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر جلد قابو پالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں 67 ہزار 574 نئے کورونا وائرس کیسز اور کم از کم 877 نئی اموات کے بعد بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ اتوار کے روز امریکی ریاست فلوریڈا میں 12000 نئے کورونا وائرس کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

ریاستِ فلوریڈا میں مسلسل پانچویں روز کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ریکارڈ کی جارہی ہے جبکہ کورونا وائرس اپنی آمد سے لے کر اب تک 1 لاکھ 40 ہزار امریکی شہریوں کی جانیں لے چکا ہے۔روزانہ فلوریڈا، کیلیفورنیا اور دیگر جنوبی و مغربی امریکی ریاستیں وائرس کیسز کے نئے ریکارڈز قائم کررہی ہیں۔

ٹیکساس میں اتوار کے روز 7 ہزار 300 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے  جبکہ گزشتہ 5 روز کے دوران ریاست میں 10 ہزار سے زائد نئے کیسز متواتر ریکارڈ ہوئے۔ اس کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے کہ امریکا میں چند ہفتوں کے بعد اسکول کھول کر تعلیمی عمل شروع کیا جائے۔

امریکا کورونا وائرس کیسز کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جس میں برازیل، بھارت اور روس کے مجموعی کیسز سے بھی زیادہ تعداد میں لوگ کورونا وائرس کا شکار ہیں جبکہ گزشتہ روز بیان دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس کیسز پر قابو پالیں گے اور بالآخر کورونا امریکا سے غائب ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  اسکول کھولنے کے فیصلے پر تنقید، ٹرمپ جانور قرار

Related Posts