فرنٹ لائن پالیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پالیتا ماہیپالہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فرنٹ لائن پالیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پالیتا ماہیپالہ
فرنٹ لائن پالیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پالیتا ماہیپالہ

ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ پالیتا ماہیپالہ نے کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتال کے دورے کے دوران کہا کہ فرنٹ لائن پالیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سال 2022 کی پہلی انسداد پولیو مہم آغاز ہوگیا ہے، مہم کا افتتاح پالیتا ماہیپالہ نے ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔

اس موقع پر پالیتا ماہیپالہ نے کہا کہ پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پاکستان نے پولیو کے خاتمے کیلئے نمایاں اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا، فرنٹ لائن پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزی برآں ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ نے پاکستانی والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں اور ہماری ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، ہم پاکستان کو پولیو فری ملک دیکھنا چاہتے ہیں اور امید ہے رواں سال کی پولیو مہم پاکستان کو پولیو سے نجات کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

Related Posts