شجر کاری کی مہم

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے ملک موسم بہار کے لیے درختوں کی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا ہے ، توقع کی جا رہی ہے کہ اس سال تقریباً 250ملین لگائے جائیں گے جو اس تاریخی پروگرام کا حصہ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے آبائی شہر میانوالی کے پرانے کنڈیاں جنگل سے مہم کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے درختوں کی شجرکاری کو سنت رسول ﷺ کی سنت قرار دیتے ہوئے اس میں خصوصی دلچسپی ظاہرکی تھی۔ وزیراعظم نے عوام کو ملک کے مستقبل کے تحفظ کے لئے جنگلات کے تحفظ کی تاکید کی تھی اور نوجوانوں پر مہم کو کامیاب بنانے پر زور دیا تھا ۔ پاکستان آب و ہوا کی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے اور ہمیں ملک بھر میں درخت لگا کر اس کے تحفظ کی ضرورت ہے۔

2014 میں پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں ’’ بلین ٹری سونامی ‘‘ منصوبے کا آغاز کیا جس کی وسیع پیمانے پر تعریف کی گئی تھی۔ یہ پی ٹی آئی کی حکومت کاسب سے اہم ترین منصوبہ ہے اور اسے بین الاقوامی تنظیموں بشمول یو این ای پی، ئی یو سی این ، اور عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے سراہا گیا ہے۔حکومت نے اگست 2017 میں ایک ارب درخت لگانے کا ہدف حاصل کیاتھا جس نے پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں بے حد مقبول جماعت بنا دیا تھا ۔تازہ ترین مہم بلین ٹری سونامی منصوبے کا حصہ ہے۔

مشیر آب و ہوا کی تبدیلی کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبہ اگلے4 سالوں میں 15 لاکھ ملازمتیں پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی بحالی کے لیے کام کررہی ہے کیوں کہ درخت زراعت ، پانی ، توانائی اور صحت جیسے سماجی و سیاسی شعبوں پر آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے ایک موثر اور سستا ترین طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کا ایک بہت بڑا حصہ درختوں کی کٹائی، آب و ہوا کی تبدیلی کے باعث ختم ہوچکا ہے جس کو بحال کیا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیوگتریس نے بھی حالیہ دورہ پاکستان میں اس منصوبے کی تعریف کی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ تمام ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی آب و ہوا کی تبدیلی میں بہت کم کام کیا جس کا بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔ گلوبل کلائمٹ رسک انڈیکس نے رواں سال کی اپنی سالانہ رپورٹ میں 1999 اور 2018 کے درمیان پاکستان کو آب و ہوا کی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل کیا تھا ۔ پاکستان کے پاس موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سب سے مؤثرحل جنگلات کے احاطے میں اضافہ کرنا ہے۔

حکومت کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کی گئی کوششوں پر سراہا جانا چاہیے۔ زیر اعظم عمران خان اب اس منصوبے کے باعث عالمی رہنما بن گئے ہیں۔ تاہم پاکستان میں ابھی بھی جنگلات 5 فیصد سے کم رقبے پر موجود ہیں۔ خاص طور پر جنوبی علاقوں میں تباہ شدہ جنگلات کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثر سے لڑنے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

Related Posts