سفری پابندیوں نے ملک بھر میں اشیاء کی قیمتوں کو پر لگادیے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک میڈیا

لاہور اور ملک کے دیگر حصوں میں بڑے پیمانے پر سفری پابندیوں نے سپلائی چین کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس سے خراب ہونے والی اشیا خصوصاً پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں ا 4 سبزیوں اور 3 پھلوں کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، مارکیٹ میں پیاز 180، ٹماٹر 290، لہسن 780، ادرک 600 اور آلو 14 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔

پھلوں میں کیلا درجہ اول 150، درجہ دوم 120 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے۔ سیب 32، امرود 150 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔ برائلر گوشت کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان ہے، کراچی میں فی کلو گوشت 580  روپے کا ہو گیا۔ فی درجن فارمی انڈے 345 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔

سپلائی چین میں رکاوٹ نے لہسن اور ادرک کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا۔ مقامی لہسن جس کی سرکاری قیمت 450-470 روپے فی کلو گرام ہے، 620 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہوئی۔ چینی لہسن نے مزید مہنگائی دیکھی، اس کی 650-670 روپے فی کلوگرام کی سرکاری شرح کے مقابلے میں 1,000 روپے فی کلو گرام پر خوردہ فروخت ہوا۔

Related Posts