کراچی میں تصادم کا خطرہ، آفاق احمد کے احتجاج کی کال پر ٹرانسپورٹرز کا شدید ردعمل کا اعلان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ہیوی ٹریفک کے حادثات نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، فوٹو ایم ایم

کراچی میں کشیدگی اور تصادم کا خطرہ بڑھ گیا، قوم پرست مہاجر رہنما آفاق احمد کی جانب سے ہیوی ٹریفک کیخلاف احتجاج کی کال پر ٹرانپسورٹرز نے بھی میدان میں آنے کا اعلان کردیا۔

کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے 10 اور 12 اپریل کو احتجاج کی صورت میں 16 اپریل کو سڑکوں پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثات صرف کراچی میں نہیں ہو رہے لاہور، پشاور سمیت پورے ملک میں ہو رہے ہیں۔

ٹرانسپورٹر رہنما لیاقت محسود نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 10 اور 12 اپریل کو احتجاج کی صورت میں 16 اپریل کو سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ جو شرارت کراچی میں ہو رہی ہے وہ کہیں اور نہیں ہو رہی۔ ایک ڈمپر 3 سے ساڑھے 3 کروڑ کا ہے،
جو آدمی اتنی محنت سے کام کر کے پیسے کمائے وہ نشہ کہاں سے کرے گا۔

لیاقت محسود نے مزید کہا کہ ہم نے 400 لوگوں کو حادثات کے بعد معاوضہ دیا ہے۔

Related Posts