الجزائر کی ٹرانسجینڈر باکسر خواتین باکسرز کو پچھاڑتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو الجیرین میڈیا

پیرس اولمپکس میں الجزائر کی معروف اور متنازع باکسر ایمان خلیف سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایمان خلیف نے کوارٹر فائنل میں ہنگری کی باکسر لوسا ہموری کو شکست سے دو چار کیا جس کے ساتھ ہی وہ اگلے مرحلے میں داخل ہوگئیں۔

سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ ایمان خلیف کا میڈل بھی یقینی ہوگیا ہے۔ ایمان خلیف اگر سیمی فائنل ہار بھی گئیں تو برانز میڈل انہیں ضرور ملے گا۔

خیال رہے کہ الجیرین باکسر ایمان خلیف کی صنف سے متعلق تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔ ایمان خلیف کے خلاف فائٹ سے قبل ہنگری کی باکسر لوسا ہموری نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس کی تھیں اور شدید تنقید کے بعد پوسٹس ڈیلیٹ کردی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایمان خلیف اس وقت دنیا بھر کی نگاہوں میں آگئیں جب باکسنگ مقابلے میں ان کی اٹالین حریف نے ان کے دو مکے کھانے کے بعد ہی ہاتھ کھڑے کرکے مقابلے سے دستبردار ہوگئیں۔

Related Posts