ٹنڈو آدم، مال بردار ٹرین کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹنڈو آدم، مال بردار ٹرین کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
ٹنڈو آدم، مال بردار ٹرین کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کراچی: حیدر آباد سے 61 کلومیٹر دور ٹنڈو آدم کے قریب کراچی سے اندرونِ ملک جانے والی مال بردار ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے ٹنڈو آدم کے قریب مال گاڑی کی 3 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اتر گئیں۔ نتیجتاً اندرونِ ملک ٹرینوں کی روانگی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئی۔ مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک ماہ کے دوران 26 ٹرینوں کے دوران سفرانجن اور 93کوچز خراب

پولیس اِن ایکشن،ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینےوالاگرفتار

تاحال حادثے سے متاثرہ مال بردار ٹرین کی بوگیاں دوبارہ پٹڑی تک نہ لائی جاسکیں۔ اندرونِ ملک جانے والی ٹرینوں کے مسافر روانگی میں تاخیر کے باعث طویل انتظار کی اذیت سے دوچار ہیں۔

پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ سکھر ایکسپریس جھمپیر اسٹیشن پر روک لی گئی۔ ساہ حسین ایکسپریس اور گرین لائن کوٹری اسٹیشن، پاک بزنس ایکسپریس اور خیبر میل حیدر آباد پر روک لی گئی۔

پالی جانی اسٹیشن پر کراچی ایکسپریس جبکہ اللہ ڈینو اسٹیشن پر سر سید ایکسپریس کو روک دیا گیا۔ وہاب شاہ اسٹیشن پر فرید ایکسپریس جبکہ ٹنڈو آدم اسٹیشن پر زکریا ایکسپریس روک لی گئی۔ 

 

Related Posts