اسکول وین میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ، ایک طالبہ جاں بحق، 8 جھلس کر زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ ایکسپریس)

احمدپور شرقیہ کے قریب احمد پور ایسٹ ٹول پلازہ کے نزدیک ایک ہائی ایس وین میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے باعث ایک طالبہ جان کی بازی ہار گئی اور 8 دیگر زخمی ہو گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسکول وین میں کل 18 طالبات موجود تھیں جو امتحان دے کر واپس جا رہی تھیں۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ گاڑی میں شارٹ سرکٹ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور طالبات کو وین سے نکال کر ریسکیو 1122 کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

حادثے کے بعد وین کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے ٹریفک کی روانی بحال کر دی ہے۔

Related Posts