کراچی میں وکلاء کا احتجاج، ڈیفنس کے قریبی علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بد ترین ٹریفک جام
(فوٹو: ایم ایم نیوز)

کراچی میں وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔ ڈیفنس کے قریبی علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بروکس چورنگی، جام صادق پل، قیوم آباد اور اختر کالونی سگنل تک شدید ٹریفک جام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں وکلاء اور سرکاری ادارے کے اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران وکلاء اور سرکاری ادارے کے اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ واقعے کے خلاف ڈیفنس موڑ کے قریب وکلاء برادری سراپا احتجاج ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیفنس سگنل سے قیوم آباد آنے جانے والی سڑک پر ٹریفک شدید متاثر ہے۔ کورنگی روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے اور آنے جانے والی ٹریفک معطل ہے۔ قیوم آباد فلائی اوور پر بھی ہیوی ٹریفک موجود ہے۔

وکیل رہنما کا کہنا ہے کہ ہمارا مقدمہ درج نہیں کیاجارہا۔ ایف آئی آر کے اندراج تک کورنگی روڈ نہیں کھولیں گے۔ واضح رہے کہ ٹریفک بند ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Related Posts