توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 سالہ سزا کا تحریری فیصلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Preparations to apply Article 6 against Imran Khan started

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 سالہ سزا کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تحائف سے متعلق معلومات میں دھوکے بازی سے کام لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے فیصلہ جاری کیا ، کیس سےمتعلق تفصیلی فیصلہ 30صفحات پرمشتمل ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کےقابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دینےکیلئےچیئرمین پی ٹی آئی کےوکلاپیش نہ ہوئے، وکلا کی عدم پیشی پرکیس کے ناقابل سماعت ہونےسےمتعلق درخواست کوخارج کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے، مریم اورنگزیب

فیصلے میں کہا ہے کہ شکایت کنندہ ملزم کیخلاف مصدقہ شواہد پیش کرنے میں کامیاب رہا، شواہد کی نظر میں ملزم کیخلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں۔

عدالتی فیصلہ میں کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 2018 سے 2020 کے دوران اثاثوں کی جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے حاصل کیے گئے تحائف سے متعلق معلومات میں دھوکے بازی سے کام لیا، کسی بھی شک کے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کی بے ایمانی ثابت ہوچکی ہے۔

Related Posts