کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین سے شادی کے بعد طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنا نام سیدہ طوبیٰ انور کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین اور ان کی مبینہ سابق اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا ہے۔
قائداعظم سچ کہتے تھے۔بھارتی اداکار کا 70 سال بعد اعتراف
انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کیلئے دبئی میں موجود شوبز شخصیات کی تصاویر
حیرت انگیز طور پر عامر لیاقت اور ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ عامر کے مابین طلاق کی وجہ سیدہ طوبیٰ انور بنیں اور اب انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام بھی تبدیل کردیا ہے۔
گزشتہ کئی ماہ سے عامر لیاقت حسین اور طوبیٰ عامر کسی بھی ٹی وی شو میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے جبکہ رمضان شو میں رکنِ قومی اسمبلی اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوا کرتے تھے۔
دوسری جانب عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ایک اثر انگیز سوشل میڈیا پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایک چڑیا کی کہانی بیان کی ہے جو اپنا گھونسلہ بناتی ہے۔
چڑیا اپنا گھونسلہ بہت محبت اور توجہ سے بناتی ہے لیکن پھر ایک چیل گھونسلے پر نظر ڈال کر اسے تنکا تنکا کردیتی ہے۔ سیدہ بشریٰ اقبال نے سوال کیا کہ گھونسلہ تنکا تنکا کرکے اسے کیا ملا؟
بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بشریٰ اقبال کی کہانی سیدہ طوبیٰ کی طرف اشارہ کرتی ہے جن سے 48سالہ عامر لیاقت حسین نے 3 سال قبل 2018 میں شادی کی تھی۔