آج عیدمیلاد النبی ﷺشایانِ شان طریقے سے منائیں گے،عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan announces appointment of new Army Chief in November

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنے رسول مکرم ﷺ کا یومِ ولادت یعنی ”عیدمیلاد النبی ﷺ“ نہایت شایانِ شان طریقے سے ملک بھر میں منائیں گے۔

اپنے ایک ٹوئٹرپیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صبح صدرِمملکت ایک تقریب کی میزبانی کریں گے جبکہ مجھے سہ پہر میں کنونشن سینٹر میں یہ بابرکت دن منانے کا شرف حاصل ہوگا، انشاءاللہ!۔

 

دوسری جانب وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ و چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آج سیرت کانفرنس کے پہلے سیشن کا انعقاد ایوان صدر میں ہوگا،سیرت کانفرنس کا دوسرا سیشن کنونشن سینٹرمیں ہوگاجس میں وزیراعظم خطاب کریں گے،زیر اعظم عمران خان سیرت اتھارٹی کے قیام کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:
ملک بھر میں آج جشن عید میلادالبنیﷺ عقیدت واحترام کیساتھ منایا جارہا ہے

عید میلادالنبیﷺ، عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ دلہن کی طرح سج گئی، تصاویر وائرل

انہوں نے کہاکہ سیرت کانفرنس میں ملک بھر سے علما کرام و مشایخ عظام شرکت کریں گے۔علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ سیرت اتھارٹی رسول اکرم کی سیرت طیبہ کے تمام پہلوؤں کو نوجوان نسل اور دنیا کے سامنے لائیگی۔

انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت کی جانب سے حرمین شریفین میں نماز کے دوران سماجی فاصلہ ختم کرنے کا اعلان عظیم خوشخبری ہے،عشرہ رسول مقبول شایان شان طریقے سے منایا جائیگا۔

Related Posts