ہماری کوشش ریاست دین اسلام اور انسانی جانوں کا بچاؤ تھا، مفتی منیب الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہماری کوشش ریاست دین اسلام اور انسانی جانوں کا بچاؤ تھا، مفتی منیب الرحمن
ہماری کوشش ریاست دین اسلام اور انسانی جانوں کا بچاؤ تھا، مفتی منیب الرحمن

کراچی:ممتازعالم دین تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ غیر حکیمانہ انداز میں طاقت کا استعمال فرعونیت ہے، لبرل کو شکت اور علما ئے کرام کی جیت ہوئی ہے ہماری کوشش ریاست دین اسلام اور انسانی جانوں کا بچاؤ تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی رٹ کی دھمکیاں دینے والے لبرلز نادان ہیں،لال مسجد والوں سے بھی لبرلز نے نادانی دکھائی،غلامی رسول میں موت بھی قبول کرنے والوں کو حکومتی دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا،معاہدے پر تمام ادارے عمل کے پابند ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ تمام فریقین معاہدے کی پاسداری کرینگے عملدرآمد شروع ہوگیا ہے لبرل مائنڈ سیٹ کو شکت اور علما اکرام کے موقف کی فتح ہوئی ہے اس سے پہلے کیے گئے معاہدے پر عملدرامد نہ کرکے زیادتی کی گئی۔

وقت کی ضرورت ہے کہ علما ئے کرام ایک پیچ پرآجائیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے مسلماننوں کی نگاہ موجودہ صورتحال پر مرکوزتھی،ہم نے پیلے کہا تھا فتنہ پرور وزیروں کی زبان بند کی جائی اورمصالحت کا راستہ اختیار کیا جائے،ہم اپنے طور پر پیغام دے رہے تھے۔

ہفتہ کے روز حکومت سے رابطہ ہوا،حکومتی رابطے کے بعد مولانا بشیر فاروقی میرے ساتھ اسلام آباد گئے،ہمارا مطالبہ تھا کہ مزاکرات کے لئے مجاز اور سنجیدہ حکومتی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے اورکمیٹی بھی ایسی بنے جو فیصلہ کرنے کی طاقت رکھے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کے با اختیار لوگ جب جھوٹ بولیں تو مناسب نہیں،مذاکرات کے لئے ہم گئے ہمارا کوئی ذاتی اور سیاسی ایجنڈا نہیں تھا،تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے بات کی،ٹی ایل پی کے ساتھ ماضی میں دھوکہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری دینی امور میں مداخلت سے باز رہیں، مفتی منیب الرحمن

جو لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر حکومتی رٹ کی دھمکیاں دے رہے تھے وہ نادان ہیں،جن کا نعرہ غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے ان کو حکومتی دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا لال مسجد والوں سے بھی لبرلز نے نادانی دکھائی،ہم نے ملک کے مفاد میں اپنی دینی جدو جہد کو داؤ پر لگایا،معاملات طے پا گئے ہیں۔

ہم تکبر میں مبتلا نہیں ہیں،پوری قوم سے اپیل کرتا یوں وہ اپنے گھروں میں دو نفل شکرانے کے ادا کریں،ہمارے مزاکرات حکمت اور دانش مندی کی فتح ہے مزاکرات میں کیا طے پایا ہے وہ ہمارے عمل سے سب کو معلوم ہو جائے گا۔

Related Posts