روز روز کے پولیس چالان سے تنگ رکشا ڈرائیور نے خود کو بلیڈ سے زخمی کرلیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو آج

کراچی میں روز روز کے چالان سے تنگ رکشا ڈرائیور نے خود کو بلیڈ سے زخمی کرلیا۔

کراچی کی اہم قومی شاہراہ پر رکشا چلانے پر پابندی کے باعث ٹریفک پولیس نے رکشا ڈرائیور کا چالان کیا تو مبینہ زیادتی کے خلاف رکشا ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور احتجاجاً اپنے پاتھ کی نس کاٹ لی، واقعہ قومی شاہراہ اسٹیل ٹاون کے قریب پیش آیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق خون سے لت پت رکشا ڈرائیور کو اسٹیل ٹاؤن پولیس نے حراست میں لے لیا اور اسپتال منتقل کردیا۔

رکشا ڈرائیور کا کہنا ہے کہ روز روز پانچ پانچ ہزار کا چالان بھر کر تنگ آچکے ہیں، غریب کو عزت سے جینے کا حق بھی نہیں دیا جا رہا۔

اہل علاقہ نے واقعے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Related Posts