وائٹ ہاؤس کی بروقت کارروائی، صدر ٹرمپ کو زہر دینے کی کوشش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وائٹ ہاؤس کی بروقت کارروائی، صدر ٹرمپ کو زہر دینے کی کوشش ناکام
وائٹ ہاؤس کی بروقت کارروائی، صدر ٹرمپ کو زہر دینے کی کوشش ناکام

واشنگٹن:امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زہر دینے کی خطرناک کوشش ناکام بنا دی ہے اور زہریلے مواد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق رواں ہفتے وائٹ ہاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ریسین نامی زہر کا ایک پیکٹ قبضے میں لیا۔ یہ پیکٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا گیا تھا۔

امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایف بی آئی اور سیکریٹ سروس اس زہریلے پیکٹ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ اس پیکٹ میں زہریلا ریسین مواد موجود ہے۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ پارسل کینیڈا سے بھیجا گیا تھا۔

کینیڈا کی پولیس نے ٹرمپ کو لکھے گئے خط اور پارسل کے معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔اس کے علاوہ زہر کی موجودگی کی تصدیق کے لیے ٹیسٹ کئے گئے۔

وائٹ ہاؤس کے لیے تمام میل پیغامات ترتیب دینے کے بعد اور وائٹ ہاؤس پہنچنے سے پہلے ایک آف سائٹ تنصیب میں جانچ پڑتال کی گئی اور زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔

ریسین ایک انتہائی زہریلا مرکب ہے جسے پہلے بھی متعدد “دہشت گردانہ ” کارروائیوں میں استعمال کیا جا چکا ہے۔اس کا استعمال پاڈر، دانے دار یا دھوئیں کی شکل میں ہوسکتا ہے۔

اگر اسے نگل لیا جائے تو معدہ اور آنتوں میں متلی، الٹی، اور اندرونی خون بہنے کا سبب بنتا ہے۔اس کے بعد جگر، تللی اور گردوں کا کو ناکارہ بناتا ہے اور خون کی گردش میں خرابی پیدا کرکے متاثرہ شخص کو موت سے ہمکنار کردیتا ہے۔

Related Posts