ٹِک ٹاک کا اپنے صارفین کو ملازمت کی تلاش میں مدد فراہم کرنے کا فیصلہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ٹِک ٹاک کا اپنے صارفین کو ملازمت کی تلاش میں مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے حوالے سے گوگل نے بڑا فیصلہ کرلیا

بیجنگ: ٹک ٹاک کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ملازمت کی تلاش میں مدد فراہم کرے گا، اس مقصد کے لئے ٹک ٹاک نے ’ریزیومے‘ نامی سروس شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فی الحال یہ سروس امریکہ میں آزمائشی طور پر شروع کی جارہی ہے جس کی بدولت آپ افرادی قوت کے ادارو ں تک اپنا سی وی اور ملازمتی کوائف بھیج سکیں گے۔

اس کا مقصد ٹک ٹاک کو مزید عوامی مفاد کے لیے بہتر بنانا ہے اور صارفین کے لیے ملازمتوں کی تلاش میں مدد کرنا ہے۔تاکہ صارفین کو ملازمتوں کے حصول میں کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، اس کا اعلان ٹک ٹاک نے حال ہی میں کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک نے اس ضمن میں دنیا کی بڑی کمپنیوں اور اداروں سے بھی رابطہ کیا ہے جن میں ٹارگٹ، ڈبلیو ڈبلیو ای، اے ایل او یوگا، شاپیفائی اور دیگر کمپنیاں سرِ فہرست ہیں۔ تجزیہ کاروں نے اسے قدرے دلچسپ قرار دیتے ہوئے اسے لنکڈاِن جیسی سہولیات کی فراہمی کا ایک پلیٹ فارم بنانے کی کاوش قرار دیا ہے۔

خود ٹک ٹاک نے بھی ملازمت کے لیے اپنی ایک الگ ویب سائٹ بنائی ہے جہاں ویڈیو سی وی اور ٹیکسٹ کوائف بھیجے جاسکتے ہیں۔اس سے قبل ٹک ٹاک نے ای کامرس اور خریدوفروخت کے لیے بھی کئی آپشن پیش کئے ہیں جو اب بھی مقبول ہیں۔

مزید پڑھیں: چین میں بچوں کو رات کے وقت موبائل گیمز کھیلنے سے روکنے کی پالیسی تیار

ٹک ٹاک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پہلے ٹک ٹاک کلپس میں ’شوکیس دیئر اسکل سیٹس اینڈ ایکسپیریئس‘ میں جائیں۔ پھر وہاں #TikTokResumes کے ساتھ ایک کیپشن لکھ کر اسے پوسٹ کردیجئے۔

Related Posts