پنجگور کے قریب دہشتگردوں کا پاک فوج کی پیٹرولنگ ٹیم پر حملہ ، 3 جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Three soldiers martyred in firing by terrorists in Balochistan: ISPR

راولپنڈی :بلوچستان میں پنجگور کے قریب وادی کاہان میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی پیٹرولنگ ٹیم پر حملہ کردیاجس میں 3 فوجی شہید اور ایک افسر سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق پاک فوج کی ایک ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ پنجگور کے قریب وادی کاہان میں دہشت گردوں نے اچانک ان پر فائرنگ کردی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین فوجی شہید ہوگئے جبکہ ایک افسر سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں پانچ فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس سے قبل 12 جولائی کو شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران چار فوجی شہید ہوگئے تھے جبکہ چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔یہ کارروائی شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ سے آٹھ کلومیٹر جنوب مغرب میں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:بھارت فلم بناکر چین سے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لے گا

فائرنگ کے تبادلے میں چار پاکستانی فوجی شہید ہوئے جن میں سپاہی محمد اسماعیل خان ، سپاہی محمد شہباز یاسین ، سپاہی راجہ وحید احمد ، اور سپاہی محمد رضوان خان شامل ہیں۔

Related Posts