برطانیہ کے انتخابات میں کامیاب تین پاکستانی نژاد امیدوار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Three Pakistani-origin candidates win in UK elections

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کے تین پاکستانی نژاد امیدوار بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یاسمین قریشی اور افضل خان نے تیسری بار کامیابی سے اپنی نشستوں کا دفاع کیا جب کہ ناز شاہ نے بھی کامیابی حاصل کی۔

ابتدائی نتائج کے مطابق برطانوی پاکستانی محمد افضل خان نے 15050 ووٹ حاصل کیے اور وہ تیسری بار برطانوی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے۔

حالیہ انتخابات میں ایک درجن کے قریب برطانوی پاکستانی/کشمیری نژاد سیاست دان مختلف جماعتوں کی جانب سے امیدوار ہیں تاہم مکمل نتائج کے اعلان کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ ان میں سے کتنے جیتے ہیں۔

زیادہ تر ممکنہ برٹش پاکستانی امیدوار برمنگھم اور ویسٹ مڈلینڈز (پانچ نشستوں)، گریٹر مانچسٹر (دو نشستوں)، بریڈ فورڈ (دو نشستوں)، بیڈ فورڈ اور ڈیوسبری (ایک ایک نشست)، لندن ، اور سکاٹ لینڈ (دو نشستیں)اور ساؤتھ ایسٹ (ایک ایک نشست) سے کھڑے ہیں۔

ذیل میں ہائی پروفائل پاکستانی/کشمیری نژاد امیدواروں کی فہرست دی گئی ہے جو یا تو محفوظ نشستوں پر ہیں، جیتنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں، یا بڑی پارٹیوں کے اہم امیدواروں کے طور پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

برمنگھم – لیڈی ووڈ: شبانہ محمود (لیبر)
برمنگھم پیری بار: خالد محمود (لیبر)
برمنگھم – ہال گرین اینڈ موسلی: طاہر علی (لیبر)
بریڈ فورڈ ویسٹ: ناز شاہ (لیبر)
بریڈفورڈ ایسٹ: عمران حسین (لیبر)
بولٹن ساؤتھ اینڈ واکڈن: یاسمین قریشی (لیبر)
کوونٹری ساؤتھ: لیبر کی کارکن اور مہم چلانے والی زارا سلطانہ
گلنگھم اینڈ رینہم: رحمان چشتی (کنزرویٹو)
لندن – ٹوٹنگ: روزن ایلن خان (لیبر)
مانچسٹر – رشولم: افضل خان (لیبر)
میریڈن اور سولی ہول ایسٹ: ثاقب بھٹی (کنزرویٹو)
سسیکس ویلڈ: نصرت غنی (کنزرویٹو)
بیڈفورڈ: محمد یاسین (لیبر)
گلاسگو ساؤتھ ویسٹ اسکاٹ لینڈ: ڈاکٹر زبیر احمد لیبر کے لیے کھڑے ہیں۔

Related Posts