دوحہ میں پاکستانی آموں کی ایک جھلک دیکھنے خلقت امڈ آئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جیو

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستانی آموں کی نمائش جاری ہے اور اب تک تقریباً 600 من آم فروخت کیے جاچکے ہیں۔

دوحہ میں 10 جولائی سے شروع ہونے والی نمائش 19 جولائی تک جاری رہے گی۔ نمائش میں پاکستان سے تازہ لائے گئے آموں کی کئی اقسام پیش کی گئی ہیں، ساتھ ہی آم کے جوس، اچار، مٹھائیاں اور دیگر اشیا بھی نمائش میں پیش کی گئی ہیں۔

نمائش میں اب تک 48 ملکوں کے سفیر شریک ہوچکے ہیں جبکہ 59 ہزار افراد اب تک نمائش کا دورہ کرچکے ہیں، تقریباً 70 تاجر اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں اور اب تک تقریبا 600 من آم فروخت کیے جاچکے ہیں۔

یہ تقریب نہ صرف ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتی ہے بلکہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی تعلقات کو بھی مضبوط کرتی ہے۔

Related Posts