قرآن جلانے والے عبرت کا نشان بنیں گے، پیر اعجاز ہاشمی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے سویڈن میں قرآن مجید جلا کر بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی منافرت اور انتہا پسندی کا واقعہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی ایسے شرمناک واقعات کا نوٹس لے کر تمام مذاہب کے مقدسات کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سرکاری سرپرستی میں قرآن مجید جلانے والے ان شاءاللہ عبرتناک انجام سے دوچار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیونسے نے دبئی میں ایک گھنٹے کی پرفارمنس میں 5 ارب روپے کمالیے

انہوں نے کہا کہ قرآن جلانے کا واقعہ جاہلیت اور مذہبی انتشار پر مبنی ہے۔ سویڈن خود کو پرامن اور معتدل ملک ہونے کا دعویدار ہے، مگر حکومت کی اجازت سے قرآن مجید جلانے کا واقعہ خطرناک رجحان ہے۔ جس کیخلاف اسلامی ممالک کو صرف بیان بازی سے کام لینے کے بجائے عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں۔

ڈنمارک کی طرف سے سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکے بنائے گئے، جبکہ قرآن مجید جلانے کے واقعات ہوئے۔ ایسے واقعات گندی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ لوگ نارمل نہیں، ذہنی مریض ہیں۔

Related Posts