ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کرنے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں، شہباز گل

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
منی لانڈرنگ اور کک بیکس لینے والے عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں، شہباز گل
منی لانڈرنگ اور کک بیکس لینے والے عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں، شہباز گل

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کرنے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او سمیت انٹرنیشنل اداروں نے دنیا کو پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔ اتوار کو احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی ترقی اورنج ٹرین کی شکل میں قوم بھگت رہی ہے جبکہ نقصان اور قرضے کی اقساط حکومت ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ساری زندگی کرپشن کی انہیں رفاعی کاموں کے لئے چندہ مانگنا طعنہ لگتا ہے۔

پاکستان کی کورونا مینجمنٹ دنیا میں تسلیم کی گئی۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او سمیت انٹرنیشنل اداروں نے دنیا کو پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے بھائی 100 روپے والا پودا 3 لاکھ میں سپلائی کیا کرتے تھے۔

نااہلوں کی معیشت عمران خان نے تباہ کر دی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ امپورٹ بیسڈ گروتھ کو ہم نے ایکسپورٹ بیسڈ گروتھ کی راہ پر ڈالا۔پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کرنے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملکی برآمدات 8 سال بعد 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پانچ سال میں ایکسپورٹ کو 2013 کی سطح سے بھی نیچے پہنچانے والے معیشت پر بات کس منہ سے کرتے ہیں، سیمنٹ، ٹریکٹر، موٹر سائیکل، گاڑیاں ریکارڈ تعداد میں فروخت ہو رہی ہیں۔